مطلقہ مغلظہ کا بغیر حلالہ شرعیہ کے شوہر اول سے نکاح کا حکم
مطلقہ مغلظہ بے حلالہ کیا شوہر اول سے نکاح کر سکتی ہے؟ عالی جادا گزارش خدمت عالی میں یہ ہے کہ میں محمد صغیر انصاری ولد محمد وزیر مرحوم ساکن پورنا بھیلوا پوسٹ کر مانا نثر و یا چاندن تھانہ کٹور یہ سب ڈویزن با نکا ضلع بھاگلپور کا ہوں۔ میری شادی بی بی زیب النساء بنت محمد توحید انصاری ساکن بھیلوا پوسٹ وضلع مذکورہ والی جی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چند دنیاوی معاملات کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی مذکورہ کو طلاق دے دی تھی لیکن بیوی مذکورہ نے نکاح ثانی نہیں کیا بلکہ عدت گزار کر ایک شخص سے نکاح کر لی اور اس شخص نے فورا ہی ایک گھنٹے کے بعد طلاق دے دی۔ اب بیوی مذکورہ کی دوسری عدت بھی پوری ہو چکی ہے اور نکاح میں آنا چاہتی ہے۔ لہذا اب بیوی مذکورہ سے میں نکاح کرسکتا ہوں؟ اور بیوی مذکورہ سے میرا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ اطلاع فرماویں۔ عین نوازش ہوگی ، والسلام! آپ کا خادم: محمد صغیر انصاری ساکن پورنا بھیلوا ہوسٹ کر مانا نٹر ضلع بھاگلپور
الجواب: نہیں ۔ بشرطیکہ آپ نے تین طلاقیں دی ہوں۔ ایسی صورت میں اگر دوسرے شخص نے بعد نکاح صحیح عورت سے جماع نہیں کیا تو آپ کا نکاح اس سے نہیں ہوسکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۳ رجب المرجب ۱۴۱۰ھ صح الجواب ! حلالہ کے لئے ولی شرط ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی