بغیر طلاق نکاح ثانی کرنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: ہندہ کا نکاح زید کے ساتھ ہوا۔ تقریباً نو سال ہو چکے ہیں، آج تک زید نے حق زوجیت ادا نہیں کیا ہے اور نہ نان ونفقہ ادا کیا۔ اور نہ زید ہندہ کو رخصت کرا کر اپنے گھر لے گیا۔ ہندہ کے والد نے ہر چند کوشش کی زید کو بلانے کی۔ زید ہندہ کو لانے سے انکار کرتا ہے۔ اب ہندہ کی زندگی کیسے بسر ہو؟ جواب سے مطلع فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔ اور ہندو اپنا نکاح ثانی کر سکتی ہے یا نہیں ؟ فقط ! المستفتی: محمد صابر حسین رضوی، فیل نگر ضلع شاہ جہان پور، (یوپی)
الجواب: جب تک شوہر طلاق نہ دے دے اور عدت نہ گزر جائے ، دوسرے سے نکاح حرام قطعی ہے۔ جس صورت بنے طلاق لی جائے ، خواہ مہر معاف کر کے خواہ حاکم کے جبر وا کراہ سے زبانی طلاق کہلوالیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۸ ؍ ربیع الاول ۱۴۰۴ھ