میرا بچہ پیدا ہوگا تو ہم خنزیر کے گوشت کی نیاز کریں گے کہنے والے کا حکم
محترم جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ہم لوگ خیریت سے رہکر آپ حضرات کی خیریت کے خواست گار ہیں ! جناب مفتی صاحب سے گزارش ہیکہ ایک عورت جو حاملہ ہے گھر میں کسی آدمی سے جھگڑا ہوا اور اس نے اپنے فحش کلام میں فوراً زبان سے کہہ دیا کہ میرا بچہ پیدا ہوگا تو ہم خنزیر کے گوشت کی نیاز کریں گے۔ جب دو ماہ باقی تھے بچہ ہونے میں تو اس نے دوائی کے زور پر حصل خارج کروا دیا۔ گھر میں جھگڑا ہونے پر غصہ کی حالت میں بولی۔ گاؤں کے آدمی اس کو ابھی تک الگ کر رکھے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے ظلم کیا اور دوغلطی کی۔ اول غلطی یہ کہ مخش کلامی میں بولی کہ خنزیر کے گوشت کی نیاز کریں گے۔ دوسری غلطی کہ حمل خارج کیا دوائی کھا کر اب اس کے متعلق علمائے دین کیا فرماتے ہیں تحریر کریں۔ المستفتی : رحمت اللہ صاحب،اسمتھ لین، کولکاتا
وہ عورت سخت گنہ گار مستحق نار غضب الہی میں گرفتار ہے۔ اپنے قول بد سے تو بہ کرے اور تجدید ایمان بھی کرلے اور حمل گرانا اسے جائز نہ تھا اسے گرا کر قتل ولد کی مرتکب ہوئی جو سخت کبیرہ اشد گناہ ہے اس سے بھی تو بہ کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خان قادری از هری غفرله ۷ محرم الحرام ، ۱۴۰۰ھ