دیہات میں قیام جمعہ کی شرائط اور شہر کی تعریف
دیہات والوں پر جمعہ کے دن ظہر فرض ہے اجمعہ کی صحت کے لئے شہر یا فنائے شہر شرط ہے ! شہر کی تعریف کیا ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ : گاؤں کی آبادی تقریباً ایک ہزار کی ہے اور ہم نے یہاں پر جمعہ قائم کیا تھا اور ہر جمعہ کو تقریباً ۱۳۰ یا ٫۳۲آدمی ہو جاتے تھے۔ کچھ عرصہ کے بعد کچھ لوگوں نے اعتراض کیا کہ تمہارے پاس جمعہ ہونے کی کیا سند ہے؟ لہذا ہمیں اس کی معلومات نہیں ہے، اس وجہ سے جمعہ بند کرادیا گیا۔ اب آپ سے
گزارش ہیکہ گاؤں کے اندر ڈا کٹر بھی ہے اور حاکم بھی ہے۔ جائز ہونے کی تمام شرطیں پائی جاتی ہیں۔ المستفتی محمد یعقوب الجواب: بلاشبہہ ہمارے مذہب مہذب میں دیہات میں جمعہ صحیح نہیں کہ حنفی مذہب میں جمعہ کی صحت کے لئے شہر یا فنائے شہر شرط ہے اور شہر وہ جگہ ہے جہاں متعدد گلی کوچے دوامی بازار ہوں اور وہ ضلع یا پر گنہ ہو جس کے متعلق دیہات گنے جاتے ہوں اور وہاں حاکم رہتا ہو جو ظالم سے مظلوم کا انصاف لے سکے۔ درمختار میں ہے: لأن المصر شرط الصحة ) دیہات والوں پر اس دن ظہر فرض ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب ۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۱ ؍ ربیع الاول ۱۳۸۰ ھ دار الافتاء منظر اسلام، محله سوداگران، بریلی شریف