ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والے امام کی اقتدا میں نماز کا حکم
یہاں کے اماموں کو دیکھا گیا ہے کہ ان کی داڑھی ایک مشت سے کم ہے تو ان لوگوں کو داڑھی ایک مشت سے کم رکھنا جائز ہے؟ اکثر شافعی اور دیگر حنبلی اور مالکی کا بھی امکان ہے ان کی امامت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے اگر ایسے امام کے پیچھے آخری قاعدہ میں شامل ہو تو نماز پوری کرنے کے بعد دہرانا ضروری ہے؟ بہت جلد جواب عنایت فرمائیں!
الجواب: داڑھی رکھنا واجب ہے اور منڈانا منع ہے۔ در مختار میں ہے: ” یحرم على الرجل قطع لحيته (1) المستفتی محمد یوسف ، وفق اور قدر قبضہ ایک مشت مسنون ہے۔ اسی میں ہے: ”والسنة فيها القبضة “(۲) اور سنت کے ترک کی عادت گناہ ہے اور اسکے مرتکب کے پیچھے نماز پڑھنا گناہ اور پھیر نی واجب ہے۔ غنیہ میں ہے: ”لوقدموا فاسقایاثمون (۳) در مختار میں ہے : ”کل صلاة اديت مع كراهة التحريم تجب اعادتها (م) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله