مسجد کے متولی کے اختیارات اور امام کی برخواستگی و تقرر کا شرعی حکم
مسجد کے متولی کو کیا یہ حق ہے کہ جس امام کو چاہے برخواست کرے جسکو چاہے تقر ر؟ بغیر مشورةُ مصلیان جائز یا ناجائز مندرجہ بالا سوالوں کا مفصل جواب بحوالہ کتب اہل سنت (مسلک حنفیہ ) دیگر ممنون فرمائیں۔
محمد یار خاں عرف بھورے خاں رائے پور الجواب: بے وجہ شرعی اسے کسی کو برخواست کرنے کا حق نہیں نہ اسکے بے وجہ شرعی معزول کرنے سے وہ معزول ہو۔ ردالمحتار میں ہے: لا يصح عزل صاحب وظيفة بلاجنحة او عدم اهليته (1) نہ کسی ایسے کور کھنے کا حق جو جامع شرائط امامت نہ ہوا گر بے وجہ شرعی کسی کو نکالتا اور بلالحاظ شرائط محض اپنی خواہش سے کسی کو مقرر کرتا ہے تو ضرور ملزم ہے اور اہل محلہ کا اعتراض بجا ہے اور مشورہ کر لینا بہتر ہے۔ بلکہ اگر وہاں یہ طے ہے یا یہ عرف ہے اور کمیٹی سے یہی متبادر ہے کہ کمیٹی مشورہ کیلئے ہوتی ہے لہذا مشورہ لازم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ