داڑھی منڈے کی نماز کا حکم اور فاسق کے نظریے کی تردید
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: زید کا کہنا ہے کہ فاسق یعنی داڑھی منڈے کی نماز بالکل ہی نہیں ہوتی ہے، مزید زید نے یہ کہہ دیا کہ داڑھی منڈا جب داڑھی رکھے گا تو پچھلی نمازیں جتنی پڑھی ہیں،سب کو دہرانا پڑے گا، نیز زیدامامت بھی کرتا ہے۔ یہ مسئلہ جو بتاتے ہیں ان پر کوئی شرعی جرم عائد ہوتا ہے یا نہیں؟ مفصل جواب تحریر فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ امستفتی: رحمت حسین، صدر مسجد کینٹ والی ، قاضی ٹولہ ، شہر کہنہ ضلع بریلی شریف (یوپی)
الجواب: داڑھی منڈے کی نماز مکروہ تحریمی ہے کہ بعد تو بہ اعادہ چاہئے ، اس کی نماز ہو جاتی ہے بایں معنیٰ کہ فرض ادا ہو جاتا ہے مگر نماز میں فسق کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کا اعادہ واجب ہے۔ زید نے غلط کہا کہ اس کی نماز بالکل ہی نہیں ہوتی ، اس سے تو بہ لا زم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۰؍ جمادی الاولی ۱۳۹۸ھ