امام کو غلط فعل کرتے دیکھنے کے بعد اس کی اقتدا اور شرعی حکم
سوال
شریعت کا حکم ہے کہ لائق امامت غیر فاسق معلن کی اقتدا کی جائے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ : زید نے امام کو غلط فعل کرتے ہوئے دیکھا اور اب زید کا دل گواہی نہیں دیتا ہے کہ اس کے پیچھے نماز پڑھے، اس پر گاؤں والے زبر دستی زید کو امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو مجبور کر رہے ہیں۔ شرع کا اس میں کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: المستانی : محمد نبیہ خان فاضل پور، پوسٹ سینتھل ، ضلع بریلی شریف مسلمان کو محکم شرع کا پابند ہونا لازم ہے، شریعت کا حکم ہے کہ لائق امامت غیر فاسق معلن کی اقتدا کی جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۴ · صفحہ ۱۲۷–۱۲۸
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
دنیوی رنجش کی بنا پر افترانہ کرنا جائز نہیں !
باب: کتاب الصلوٰۃ
قرآن صحیح نہ پڑھنے والے شخص کی امامت اور اس کے پیچھے نماز کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
بینک کا سود، ظہر کی سنت قبلیہ، مقتدیوں کا فاصلہ اور قرآت سری کے مسائل
باب: کتاب الصلوٰۃ
ایک آنکھ والا بھی لائق امامت ہے!
باب: کتاب الصلوٰۃ
فتنہ انگیز امام نہیں ہو سکتا! فاسق کو امامت کے لئے بڑھانے والا گنہ گار ہے
باب: کتاب الصلوٰۃ