فتنہ انگیز امام نہیں ہو سکتا! فاسق کو امامت کے لئے بڑھانے والا گنہ گار ہے
سوال
علمائے دین کیا فرماتے ہیں کہ: زید ایک مرض میں مبتلا ہے یعنی معذور ہے اور ساتھ ہی فتنہ انگیز ہے، کئی امام اسکی فتنہ انگیزی اور نکتہ چینی کی وجہ سے امامت سے علیحدہ ہو گئے۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کی امامت جائز ہے یا نہیں؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: فی الواقع اگر وہ فتنہ انگیز ہے تو اسے امام بنانا گناہ ہے۔ غنیہ میں ہے: لوقدموافاسقاياثمون) اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ در مختار میں ہے: كل صلاة اديت مع كراهة التحريم تجب اعادتها “(۲) اور معذور سے کیا مراد ہے؟ اگر وہ معذور فقہی ہے تو اس کے پیچھے صحیح کی نماز نہ ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۴ · صفحہ ۱۲۴
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
رشوت، سود، جوا اور شراب میں مبتلا افراد کے نطفے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
بینک کا سود، ظہر کی سنت قبلیہ، مقتدیوں کا فاصلہ اور قرآت سری کے مسائل
باب: کتاب الصلوٰۃ
گلے کا بٹن کھول کر نماز پڑھنے کا حکم اور بارش کی وجہ سے عید کی متعدد جماعتیں
باب: کتاب الصلوٰۃ
دنیوی رنجش کی بنا پر افترانہ کرنا جائز نہیں !
باب: کتاب الصلوٰۃ
نماز میں مقتدیوں کو دیکھنا اور امام کے نیاز نہ کھانے کے متعلق سوال
باب: کتاب الصلوٰۃ