مرتد یا کافر سے میل جول رکھنے والے امام کا حکم
سامنے جبلپور میں زید مذکور نے دیا۔ لہذا کسی تاویل کی گنجائش باقی نہیں رہی اس لئے بریلی شریف کے فتوی اقراری کفر پر مفتی صاحب جبلپوری نے تصدیق فرمائی ہے۔ لہذا سوال مذکور کے متعلق حکم شرع فرما کر کرم فرما ئیں ۔ نوازش ہوگی۔ المستفتی : مولوی نثار احمد قادری رضوی، شواجی وارڈ بھنی ضلع جبلپور( مدھیہ پردیش)
الجواب: بر تقدیر صدق سوال اگر امام مذکور کے بابت شرعی طور پر ثابت ہے کہ وہ اس شخص سے جس پر حکم کفر ہے، ملتا جلتا ہے تو وہ فاسق معلن ہے، جب تک تو بہ صحیحہ کے بعد اس کا صلاح حال اور اس شخص سے ترک تعلق ظاہر نہ ہو جائے ، اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کی اقتدا میں نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے اور دوسرے لوگ بھی جو اس کے ساتھی ہیں، گناہ گار ہیں، ان پر بھی تو بہ فرض ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ یکم جمادی الآخره ۱۴۰۴ھ