بیشک حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نور مجسم ہیں انھیں اپنے جیسا بشر ماننے والا بے ادب گستاخ بے دین ہے!
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: زید کا عقیدہ ہے کہ حضور نور مجسم ہیں۔ نیز بشر سے خارج ہیں گو کہ قرآن کی شہادت پائی جاتی ہے تو حضور کو نور مجسم ماننا اور بشر سے خالی عقیدہ رکھنا کیسا ہے؟ کتب احادیث و قرآن پاک نیز فقہ کے حوالے سے مدلل جواب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں نوازش و کرم ہوگا۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: سید یونس صاحب ،سکریٹری مدرسہ قرآنیہ ضلع دمکا بہار بیشک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نور مجسم ہیں قرآن نے انہیں نور فرمایا اور بیشک آپ بشر ہیں مگر ایسے کہ کوئی بشر ان جیسا نہیں جو ان کی بشریت کا منکر ہو وہ کافر ہے اور جو انہیں اپنے جیسا بشر مانے وہ بے ادب گستاخ بے دین ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ
صح الجواب و اللہ تعالیٰ اعلم شب ۱۵ ؍ ربیع الاول ۱۴۰۷ھ قاضی عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۲۴۷
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
انبیاء کرام کی عصمت اور آیت لیغفر لک اللہ کے ترجمہ کی شرعی وضاحت
باب: کتاب العقائد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے نام سے پکارنے کی شرعی ممانعت اور تعظیمی القابات کا حکم
باب: کتاب العقائد
کفار کے دلوں پر مہر اور جنگ بدر میں فریقین کی تعداد کے حوالے سے قرآنی شبہات کے جوابات
باب: کتاب العقائد
سیدنا خضر علیہ السلام کی نبوت اور ولی کو نبی پر فضیلت دینے والے کا حکم
باب: کتاب العقائد
لفظ میاں کا اطلاق ذات باری تعالیٰ کے لیے جائز نہیں !
باب: کتاب العقائد