بد مذہب اور فلم دیکھنے والے امام کی اقتدا اور اس کے حق کا شرعی حکم
اور اہل سنت و جماعت کی کسی کتاب کو بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں اور فلم وغیرہ بھی دیکھتے ہیں۔ حضور سے عرض ہے کہ ایسے استاذ کا مجھ پر کوئی حق باقی ہے یا نہیں؟ ان تمام خرابیوں کے ہوتے ہوئے بھی گاؤں کے لوگ اسے امام مسجد بنائے ہوئے ہیں اور اس کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں، میں اس کے پیچھے نہ ہی نماز پڑھتا ہوں نہ ہی اس سے کوئی تعلق رکھتا ہوں ، اس پر گاؤں کے لوگ مجھ سے ناراض ہیں اور وہ امام مجھے مارنے کو کہتا ہے۔ حضور ایسے امام اور گاؤں والوں کے بارے میں کیا حکم شرع ہے؟ حضور دعا فرمادیجئے کہ میں ان لوگوں کے فسادوں سے دور رہوں ۔ المستفتی: رحمت خاں، چکر پور، بھوڑ تحصیل شاہ آباد ضلع رام پور
الجواب: و مشخص کھلا وہابی دیوبندی ہے، اس کی تعظیم حرام اور اس کی اقتدا میں نماز باطل محض ہے اور اس کی صحبت سے شدید پر ہیز ضروری ہے۔ مولائے کریم اس سے اور ہر بد مذہب سے ہر سنی کو محفوظ رکھے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۲۸ رشوال المکرم ۱۴۰۳ھ