سولہ سال کے لڑکے کی امامت اور جس کی بیوی نے بغیر اجازت نسبندی کرائی اس کی امامت کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسائل میں کہ: (1) سولہ سال کے لڑکے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ فتویٰ دیں (۲) ایک مولانا صاحب کی بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نسبندی کرا لی ہے، یعنی منشی بندی کرالی ہے۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: (1) جائز ہے جبکہ جامع شرائط امامت ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) اگر وہ اپنی بیوی کے فعل بد سے راضی نہیں تو اُن کی اقتدا اس وجہ سے منع نہ ہوگی اور اگر وہ اس کے فعل سے راضی ہیں تو امامت ان کی مکروہ تحریمی جبکہ رضامندی شرعاً ثابت ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۴ · صفحہ ۸۷
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
کسی کو ناحق قتل کرنے والے کے ساتھ میل جول، سلام کلام ، دعوت و طعام اور اس کی امامت کا حکم !
باب: کتاب الصلوٰۃ
قرآن کے بعض الفاظ کو چھوڑ کر پڑھنے والا امام نہیں ہو سکتا! زوجہ کی بے پردگی پر راضی رہنے والا فاسق معلن ہے ابے پردہ غیر محارم کو پڑھانے والا، نماز کی پابندی نہ کرنے والا سنیما دیکھنے والا لائق امامت نہیں!
باب: کتاب الصلوٰۃ
نسبندی کا مرتکب بعد تو بہ بشرط اہمیت امام ہو سکتا ہے!
باب: کتاب الصلوٰۃ
نابینا حافظ قرآن اور متقی شخص کی امامت کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
چندہ کے پیسوں میں خیانت کرنے والے امام کی توبہ اور امامت کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ