ایک ویران مسجد کو دوبارہ آباد کرنے اور وہاں جمعہ قائم کرنے کی اجازت
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: ایک مسجد جو عرصہ میں سال سے ویران تھی اس کو دوبارہ آباد کیا، ہم اس میں جمعہ کی نماز بھی پڑھ رہے ہیں، مسجد اندرونی چوکور ہے اس مسجد میں جمعہ پہلے ہی کی طرح شروع کیا گیا ہے اس مسجد کا محل وقوع محلہ کا نگر ٹولہ کمیلہ بڑا مذبح کے پاس ہے۔ حضور سے گزارش ہے کہ اجازت شرعیہ دی جائے۔ خاکسار عبدالغفار خان محلہ جپائی ، کانکر ٹولہ، بریلی شریف
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
سنی صحیح العقیدہ جامع شرائط امامت مسائل ضرور یہ سے آگاہ امام اگر ہے تو اجازت دی جاتی ہے ، شرط یہ ہے کہ اذان ثانی مسجد کے باہر ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۴ · صفحہ ۵۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
بے پردہ رہنے والی عورت کے شوہر کی امامت اور اذان کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
دو رکعت والی نماز میں قعدہ بھول کر کھڑا ہونے اور یاد آنے پر بیٹھنے کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
مسجد کی امانت میں خیانت، زنا، غلط قرآن خوانی اور نسبندی کرانے والے کی امامت کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
منی کے قطرے بلا شہوت نکلنے کا حکم اور ناپسندیدہ امام کے پیچھے نماز کا مسئلہ
باب: کتاب الصلوٰۃ
چوری کی بجلی استعمال کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ