نابینا یا کا نا اگر جامع شرائط ہے تو امامت کر سکتا ہے!
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے جو کہ ایک آنکھ سے کانا ہے اور دوسری آنکھ سے بھی کمزور ہو؟ کرم فرما کر اس بات کا فیصلہ کرنے کی زحمت فرمائیں جتنا جلد ہو سکے ،سوال کا جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: شیخ اسماعیل
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: ایسا شخص جو کا نا ہو اور دوسری آنکھ بھی اس کی کمزور ہو، اندھے کے حکم میں ہے اور اندھے کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے کمافی الغنیہ وغیر ہا۔ مگر اس جماعت میں اگر وہی لائق امامت ہے تو وہی امامت کے لئے متعین ہے، کماصر حوابھا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۳ محرم الحرام ۱۳۹۶ھ صح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم الجواب صحیح واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی تحسین رضا غفرلہ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۴ · صفحہ ۳۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
امام مقرر ہوتے ہوئے دوسرے کو امام بنانا اور غیر عربی میں خطبہ پڑھنے کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
ایسے امام کی امامت کا حکم جس کی زبان کچی ہو اور حروف صحیح ادا نہ کر سکتا ہو
باب: کتاب الصلوٰۃ
بہتان تراشی گناہ کبیرہ ہے ! بہتان تراش امامت کے لائق نہیں!
باب: کتاب الصلوٰۃ
انگریزی بال رکھنا فساق کی وضع ہے لیکن امامت میں کراہت تحریمی نہیں ! نوٹوں کا ہار ڈالنا شرعاً منع ہے!
باب: کتاب الصلوٰۃ
قل ھواللہ احد کے اللہ الصمد سے فصل اور وصل کی صورتیں اور تلفظ کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ