غیر صحیح خواں کی امامت کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: زید جس کا تلفظ قطعی درست نہیں ہے، یعنی اس کو شک کو ”ق“ کو ” الف و ہمزہ کو "ع" اور "غ" کو " کی طرح پڑھتے ہیں۔ کیا ایسے لوگوں کی نماز جو قرآں شریف صحیح پڑھتے ہیں ، زید کے پیچھے ہوگی یا نہیں؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: صورت مسئولہ میں زید کی خود کی اپنی نماز نہیں ہوئی جبکہ کوئی سورۃ صحیح نہ پڑھ سکتا ہو، اوروں کی کیسے ہو جائے گی ؟ اس پر لازم کہ جلد صحیح صحیح ادا ئیگی حروف کا طریقہ سیکھے ورنہ سخت گناہ گار رہے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی الدر المختار، ج ۶، ص ۵۸۱، کتاب الوقف، دار الكتب العلمية، بيروت
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۴ · صفحہ ۱۸
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
بے وجہ شرعی جامع شرائط امام کو معزول کرنے کی کوشش امام کی ایذارسانی ہے
باب: کتاب الصلوٰۃ
گانے کی طرز پر قرآن پڑھنے، مشرکین کے میلے دیکھنے اور لوگوں کے سامنے ستر کھولنے والے کی امامت کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
غلط قراءت کرنے والے امام کی امامت اور اسے حضرت بلال پر قیاس کرنے کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
رمضان المبارک میں تراویح کے لیے سامع کی ضرورت اور اس کی قابلیت کا بیان
باب: کتاب الصلوٰۃ
غلط قرآت کرنے والے اور مسائل نماز سے ناواقف شخص کی امامت کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ