بے وجہ شرعی جامع شرائط امام کو معزول کرنے کی کوشش امام کی ایذارسانی ہے
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: امام مسجد نہایت شریف با شرع منتقی و پرہیز گار ہیں اور جملہ نمازی جو جماعت سے نماز ادا کرتے ہیں وہ لوگ سب امام مسجد کے حق میں ہیں اور جو لوگ منتظمین مسجد متولی وغیرہ ہیں جو اتفاق سے کبھی جمعہ کی نماز ادا کر لیتے ہیں اور بے نمازی ہیں اور امام کی عزت و وقار سے ناواقف ہیں، بلکہ امام مسجد پر حکومت کرنا چاہتے ہیں اور خواہ مخواہ امام صاحب کے خلاف پروپیگنڈ و کر کے ہنانا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کو شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا الطاف حسین مصطفوی، شاه دانه، بریلی
الجواب: بے وجہ شرعی امام جامع شرائط کو معزول کرنے کی کوشش خواہ مخواہ ایذا رسائی ہے اور ایذائے مسلم حرام حرام حرام ایذائے رب تعالیٰ و ایذائے خیر الانام صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم ہے۔ حدیث میں ہے: ،، من اذى مسلما فقد اذاني و من اذاني فقد اذى الله ومن اذى الله يوشک ان يهلكه “ (1) جس نے کسی مسلمان کو ستایا اس نے مجھے ستایا اور جس نے مجھے ستایا اس نے خدا کو ناراض کیا اور جس نے خدا کو ناراض کیا قریب ہے کہ اللہ اسے پکڑے۔ اُن سب پر ایذائے امام سے تو بہ لازم ہے، ان کے معزول کرنے سے وہ معزول نہ ہوگا۔ (1) فيض القدير شرح الجامع الصغير من احاديث البشير النذیر، ج ۶، ص ۲۵، حرف الميم، دار الكتب العلمية، بيروت در مختار میں ہے: لا يصح عزل صاحب وظيفة بلاجنحة ) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۷ / جمادی الاولی ۱۳۹۷ھ