طلاق مغلظہ دینے کے بعد عورت پر شوہر سے پردہ لازم ہے!
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: زید نے اپنی بیوی ہندہ کو تین طلاق دے دیا۔ یعنی طلاق مغلظہ دے چکا اور اس کے ساتھ بار بچے ہیں ۔ اس صورت میں گاؤں کے اور گھر کے لوگ کہتے ہیں کہ ہندہ کو پھر اپنے عقد میں لے لو۔ لیکن زید کا دل ہندہ کی طرف رجوع نہیں کرتا ہے۔ ہاں بچوں کو اور ہندہ کو اپنے مکان میں رکھنے کے
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
لئے اور پورا خرچ دینے کے لئے تیار ہے۔ مکان میں کئی ایک کمرے ہیں جس میں زید جگہ دے رہا ہے ۔ اب وہ ہندو کو اپنے مکان میں رکھ سکتا ہے یا نہیں؟ مفصل طور پر تحریر فرمائیں کہ شریعت کیا حکم دیتی ہے؟ فقط ، والسلام ! الجواب: زید پر ہندہ سے پردہ فرض ہے اور اس سے شدید اجتناب لازم ہے اگر اندیشہ ہے کہ علیحدہ نہ رہ سکے گا تو ہرگز اپنے گھر میں نہ ر کھے۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۶ · صفحہ ۵۱۷–۵۱۸
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
غیر مضاف الفاظ طلاق اور نیت کے اعتبار سے وقوع طلاق کا حکم
باب: کتاب الطلاق
تیرا اور کوئی شوہر ہے، اس کے پاس چلی جا تین طلاق سے کون سی طلاق واقع ہوگی!
باب: کتاب الطلاق
طلاق کا ثبوت به صورت انکار شوہر گواہان شرعی کی شہادت شرعیہ پر موقوف ہے!
باب: کتاب الطلاق
بغیر اضافت کے لفظ طلاق کہنے سے وقوع طلاق کا حکم اور اضافت کا قرینہ
باب: کتاب الطلاق
تین دن تک 'تینوں طلاق ختم ہو گئی' کہنے کا شرعی حکم
باب: کتاب الطلاق