غیر مضاف الفاظ طلاق اور نیت کے اعتبار سے وقوع طلاق کا حکم
ہوئیں تو ہندہ مذکورہ کیا کرے؟ عدت کہاں رہ کر گزارے؟ جواب میں مرکزی دارالافتاء سے طلاق نیت پر معلق فرمائی لیکن ویسا ہی بالکل ایک سوال مبارک پور بھیجا گیا تھا۔ اس کے جواب میں وہاں سے لکھ کر آیا کہ طلاق واقع ہوگئی۔ تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ سوال ایک ہے اور اسکا جواب متضاد ۔ ہم لوگ کس جواب پر عمل کریں ؟ جواب دے کر مشکور فرمائیں! سائل: شبیر احمد نواب گنج
الجواب: صورت مسئولہ میں نظر بہ ظاہر عرف کہ آدمی اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے اور اکثر بیشتر ان مقامات میں سرعت ادا اور اختصار کے سبب ہے یا دی“ کو محذوف کر دیتے ہیں اور نیت میں ملحوظ ہوتا ہے۔ اس کے پیش نظر تین طلاقیں واقع ہونے کا حکم ہے اور بیوی زید پر ایسی حرام ہوگئی کہ بے حلالہ اسے کبھی حلال نہ ہوگی۔ حلالہ یہ ہے کہ عورت عدت کے بعد ( جو شوہر کے یہاں گزرے گی ) دوسرے سے نکاح صحیح کے بعد مشغول جماع ہو کر طلاق لے پھر عدت کے بعد زید سے چاہے تو نکاح کرلے۔ مگر چونکہ ہنوز اضافت کے منفقو داور رابطہ کے محذوف ہونے کے سبب احتمال قائم ہے۔ لہذا شو ہر اگر بقسم کہہ دے کہ میں نے طلاق کی نیت نہ کی تھی اور طلاق طلاق طلاق سے اس کی کیا مراد تھی، بتا دے تو طلاق کا حکم نہ ہوگا کہ اس نے اپنے محتمل کلام کو مراد لیا جو ظاہر سے صارف ہے اور اگر قسم کھانے سے انکار کرے یا کوئی نیت سرے سے نہ بتائے نہ تفسیر مراد کرے تو اسی ظاہر پر نظر رکھتے ہوئے تین طلاقیں برقرار رہیں گی کہ جب سرے سے کوئی نیت نہ تھی تو عرف شائع کے بموجب حکم لازم اور وہ وقوع طلاق کا مقتضی۔ یونہی اگر تفسیر مراد نہ کرے تو یہی حکم ہے کہ اب کہ مشتمل کلام ( ظاہر سے پھیرے ) کو مراد لینا صادق نہیں اور وہی مانع وقوع طلاق ہے اور اس صورت خاصہ میں نیت طلاق نہ ہونے کی تقدیر پر طلاق نہ ہونے کا حکم صحیح ہے۔ اسی تفصیل پر جو ہم نے بیان کی ، اس لئے کہ زید جب بیوی کے پاس سے چلا اور گھر سے باہر آیا تو تفریق ابدان و اختلاف مکان سے مجلس بدل گئی اور مجلس کے بدلنے کے لئے کھڑا ہو جانا لیٹ جانا اور ہر وہ فعل جو اعراض کی علامت ہو با وجود اتحاد مکان کافی ہے تو یہاں تو بدرجہ اولی تبدل مجلس ہوا اور ان لفظوں میں احتمال قائم رہ گیا کہ یہ بیوی کے جواب میں کہے یا نہیں۔ لہذا سوال کا جواب میں معاد ہو نامحتمل ہوا۔ بالجملہ مرکزی دارالافتا کا فتویٰ محمد ہ تعالیٰ صحیح ہے۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ