مطلقہ عورت بوڑھی ہو تو کیا حکم ہے؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: زید نے اپنی عورت کو آوارگی کی وجہ سے تین دفعہ طلاق دے دی۔ عورت بوڑھی ہے۔ اب تو بہ کرتی ہے کہ مجھے زید رکھ لے۔ ایسی صورت میں شرع کا کیا حکم ہے؟ ارشاد فر ما یا جاوے! سائل : قاری عبدالحمید قصبہ بہیری ضلع بریلی شریف (یوپی)
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: زید کو اسے بے حلالہ رکھنا حلال نہیں۔ حلالہ یہ ہے کہ عورت عدت گزار کر دوسرے سے نکاح صحیح کرے۔ وہ بعد جماع جب طلاق دے دے یا مرجائے یا معاذ اللہ مرتد ہو جائے تو عدت کے بعد اگر چاہے تو پہلے سے نکاح صحیح کرلے۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۹ ر رمضان المبارک ۱۴۰۰ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۶ · صفحہ ۵۰۹