بار بار فرار ہونے والی بیوی کا حکم !
بخدمت عالی جناب قبلہ و کعبہ حضرت مولانا مفتی محمد اختر رضا خاں صاحب مفتی اعظم ہند مدظلہ العالی السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکانه بعده قدم بوسی عرض حال یہ ہے کہ ایک مسئلہ در پیش ہے محترم جناب رسول بخش صاحب کی بیوی تین مرتبہ بغیر اجازت گھر سے فرار ہو گئی۔ دو وقت جناب نے معاف کر دیا لیکن پھر تیسری مرتبہ وہی غلطی دہرائی گئی۔ کو یا پھر فرار ہے۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مشائخ عظام اس مسئلہ پر ؟ اس کا مفصل و مدلل جواب مرحمت فرما کر کرم فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی ۔ فقط والسلام ! خادم : عبد العظیم خاں رضوی صد را مجمن مواکلری ضلع مهند واژه (ایم پی )
الجواب: جب واپس آئے تو اس پر حتی المقدور پابندی لگائیں کہ فرار نہ ہو اور اس سے بیزاری کا اظہار سامنے کریں کہ تو بہ کرے پھر بھی باز نہ آئے تو اسے طلاق دینا بہتر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله یکم جمادی الاخریٰ ۱۴۰۱ھ