تین بار طلاق ، طلاق ، طلاق کہہ کر طلاق دینے اور مہر ادا کرنے کا اقرار نامہ
میں عبد اللطيف ولد کبیر احمد ساکن شہر کہنہ بریلی محلہ سہسوانی ٹولہ تھانہ بارہ دری تحصیل و ضلع بریلی کا ہوں۔ میں مقر بدرستی ہوش و حواس خمسہ اپنے کے خوب سوچ سمجھ کر مندرجہ تحریر بنا کسی دباؤ کے تحریر کرتا ہوں جو کہ میری شادی نکاح مسماة نسوتاره ولد عبد الحفیظ ساکن گرام سکھٹا تھانہ سکھٹا شہر وضلع کھائم پردیس ملک بنگال پوری کے ساتھ عرصہ تخمیناً نو ماہ کے ہوئے ہوں گے ، ہوا تھا۔ کچھ عرصہ بعد میری اور مسماۃ مذکورہ بالا کی بول چال کی وجہ سے ناچا کی شروع ہوگئی جس سے لطف مانگی میں خلل پڑنے لگا اور خانگی معاملات میں بلطفی پیدا ہو گئی بہت کچھ سمجھانے پر بھی مسماة مذکورہ نے میرے ساتھ رہنا پسند نہ کیا اور مجھ کو مجبور کر دیا کہ میں اس کو اپنے سے الگ کر دوں جب میں نے اپنے بہی خواہان سے رائے لی تو انہوں نے مجھ کو مسماۃ نسوتارہ کے کہنے کو ماننے کی رائے دی۔ لہذا مسماۃ مذکورہ کے مانگنے پر میں نے اس کو قانون اسلام کے موافق تین بار طلاق ، طلاق، طلاق کہہ کر اپنے سے چند معزز لوگوں کے رو برو الگ کر دیا اور اس کا جملہ دین ومہر بھی ادا کر دیا۔ طلاق اپنی جگہ پر ثابت ہوگی جس سے میرا اور مسماۃ نسوتارہ کا کوئی تعلق نہ رہا، نہ آئندہ ہوگا۔ مسماۃ مذکورہ نے بھی اس کو بخوشی منظور کر کے ایک تحریر مجھ سے لکھائی اب میرا اور مسماۃ مذکورہ کا کوئی مذہبی و قانونی واسطہ نہ رہا۔ لہذا یہ تحریر میں نے لکھ دی کہ سند ہو اور وقت پر کام آوے۔ اگر مسماۃ نسوتا رہ کی جانب سے کسی طرح کی پیش کش ہو تو اس کا ذمہ دار میں عبد اللطیف بنوں گا۔ فقط نشان انگوٹھا۔ ( عبداللطیف) گواه: مختار احمد ولد محمد نبی ساکن شہر کہنہ، بریلی محلہ سہسوانی ٹولہ، بریلی گواہ نیاز احمد ولد نصیر احمد ساکن شہر کہنہ، بریلی محلہ گھیر جعفر خاں
الجواب: طلاق نامہ دیکھا، تین طلاقیں ہو گئیں ۔ اب عورت شوہر پر ایسی حرام ہے کہ بے حلالہ حلال نہ ہوگی ۔ حلالہ یہ ہے کہ عورت بعد عدت دوسرے سے نکاح صحیح کرے وہ جماع کر کے پھر طلاق دے یا مر جائے یا معاذ اللہ مرتد ہو جائے تو عورت عدت کے بعد پہلے سے نکاح کر سکے گی ۔ بغیر حلالہ کے اسے نہیں رکھ سکتا، رکھے گا تو سخت گناہ گار، زنا کے وبال میں گرفتار مستحق نار ہوگا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۳۰ / رجب المرجب ۱۳۹۷ھ قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی