شوہر جبکہ طلاق کا اقرار کر رہا ہے تو عورت کا انکار کوئی چیز نہیں!
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: زید گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں آکر اپنی بیوی کو تین بار طلاق دے دیتا ہے لیکن بیوی طلاق کو منظور نہیں کرتی ہے وہ کہتی ہے کہ زید نے اس کو طلاق نہیں دی، بلکہ یہ کہا کہ میں تجھ کوطلاق دے دوں گا۔ اس وقت عورت حمل کی حالت میں ہے اور طلاق کے دوران زید بے وضو اور ناپاکی کی حالت میں تھا، ایسی صورت میں عورت پر طلاق واجب ہوتی ہے یا نہیں؟ جواب سے مطلع فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی! راقم : ذاکر حسین ، محله عقب کو توالی، بریلی / ۲۲ رمئی ۱۹۷۲ء
الجواب: سوال میں الفاظ طلاق نہیں لکھے گئے، الفاظ طلاق لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔ شوہر جبکہ طلاق کا اقرار کر رہا ہے تو عورت کا انکار کوئی چیز نہیں۔ طلاق کے لئے پاک ہونا کچھ ضروری نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۸ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ/ ۲۲ رمئی ۱۹۷۲ء