مخلوق کا خالق پر حق اور اللہ کے وعدے کی تحقیق
سوال
(۴) بہار شریعت، جز۵، ص ۵۴ پر حدیث پاک کہ جو بھو کا محتاج لوگوں سے پوشیدہ کر کے خدا سے سائل ہو، خدا پر حق ہے کہ وہ ایک سال کی روزی اس پر کشادہ کرے حالانکہ فقہی جزئیہ ہے کہ لاحق للمخلوق على الخالق ، تطبیق کی کیا صورت ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
(۴) فی الواقع اس پر کسی کا حق نہیں مگر محض کرم سے اپنے بندوں کے لئے جو وعدہ فرما لیگا وہ ضرور پورا ہوگا۔ قال تعالیٰ: إِنَّ اللَّهَ لا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (۳) رد المحتار میں ہے: قوله "لانه لا حق للخلق على الخالق، قد يقال انه لا حق لهم وجوبا على الله تعالى لكن الله سبحانه وتعالى جعل لهم حقا من فضله او يراد بالحق الحرمة والعظمة فيكون من باب الوسيلة-الخ‘(۴) اور وہاں زیادہ تفصیل ہے اور حدیث آحاد میں وارد ہے۔ ایک روایت میں ہے: اللهم انی اسئلک بحق السائلین علیک و اسئلک بحق ممشای هذا الحدیث (۵)۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۲۲۶–۲۳۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
مرد اور عورت کے ستر کے احکام، حدود اور نماز کے مسائل
باب: کتاب العقائد
مسجد کے اندر اذان دینے کی شرعی ممانعت اور وجہ کراہت
باب: کتاب العقائد
نماز اشراق کے ثواب پر فجر کے بعد صلوۃ و سلام کا اثر
باب: کتاب العقائد
قربانی کے نصاب میں نقدی اور سامان غیر تجارت کی تعریف
باب: کتاب العقائد
مقدور العبد مقدور اللہ کی وضاحت اور بندوں کے افعال کی تخلیق
باب: کتاب العقائد