متفرق فقہی مسائل بشمول حکم طلاق، ایصال ثواب، قربانی اور تجارت میں منافع کی حد
(۳) گائے کی قربانی دیہاتوں میں ہوتی ہے، یہ جائز ہے یا نہیں؟ (۴) منافع کی کیا کوئی حد ہے؟ اگر ہے تو ایک روپیہ میں کتنا منافع لینا جائز ہے؟ (۵) دعا تعویذ میں روپیہ پیسہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ (1) کیا کسی روایت میں ایک مرتبہ سورہ یسین پڑھنے سے چالیس قرآن شریف کا ثواب ملتا ہے؟ تحریر فرمائیں! (۷) آج کل دیہاتوں میں رشتے بہت جلد ختم ہو جاتے ہیں ،لڑکیوں کو طلاق ہو جاتی ہے۔ ایسی دعا لکھیں کہ طلاق نہ ہو، دونوں دل شیر و شکر کی طرح مل جائیں۔ المستفتی: عبد السلام عبداله پوسٹ و بازار بڑا پوسٹ کھالیا ضلع فتح پور
الجواب: (1) صورت مسئولہ میں تین طلاقیں واقع ہو گئیں اور بیوی آپ پر ایسی حرام ہوگئی کہ بے حلالہ آپ کو کبھی حلال نہ ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) ایصال ثواب کے وقت سب کو ثواب پہنچنے کی دعا کریں ، سب کو ثواب پہنچے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) گائے کی قربانی شرعاً جائز ہے مگر جہاں اس سے مسلم کی جان و مال ، عزت و آبر وکو صحیح اندیشہ ہو وہاں اس سے بچنا چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) ایک روپیہ دے کر دور پیہ کا لین دین مسلم کو مسلم سے جائز نہیں اور غیر مسلم سے جائز ہے اور منافع کی کوئی حد شرعی نہیں ۔ البتہ تراضی عاقدین ضروری ہے۔ لہذا بہ رضائے عاقدین جو مقرر ہو وہ جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) دعا پر لینا حرام ہے اور جائز تعویذ لکھنے کی اجرت جائز ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) چالیس بارختم قرآن کا ثواب ملنا نظر سے نہ گزرا البتہ ایک بار، دو بار، دس بار، گیارہ بار، اور بائیس بار ختم قرآن کا ثواب روایات میں مذکور ہے۔ کمافی الدر المنثور۔ بیضاوی شریف میں ہے: ”و عنه عليه الصلاة والسلام ان لكل شئ قلبا وقلب القرآن يسين وأيما مسلم قرأها يريد بها وجه الله غفر الله له وأعطى من الأجر كأنما قرأ القرآن اثنتين و عشرين مرة ) (1) یعنی حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے مروی ہے ہر ھی کا دل ہے اور قرآن کا دل یاسین ہے، جو اسے خالصا لوجہ اللہ پڑھے، اللہ اسے بخشے اور ثواب اتنا ملے جتنا کہ بائیس مرتبہ تمام قرآن پڑھنے کا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۷) نمازوں کی پابندی کریں اور سورہ اخلاص و فاتحہ ہر نماز کے بعد پڑھیں اور درود شریف کی کثرت کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله (1) التفسير للبيضاوى، ج ۲، ص ۲۸۸ ، سورة یسین، دار الكتب العلمية، بيروت