اللہ تعالیٰ کو ہر عیب و نقص سے منزہ اور پاک ماننے کا وجوب اور منکر کا حکم
سوال
اللہ تعالی کو ہر عیب سے منزہ جاننا ضروریات دین سے ہے، جو حضور علیہ السلام کو مر کر مٹی میں ملنے والا بنائے اس کا کیا حکم ہے؟ بد عقیدگی کو فروغ دینے والے کا حکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: (1) خدائے تعالیٰ وہ گندے وگھنونے فعل ہم بستری جو بندے کرتے ہیں کیا کرسکتا ہے؟ جو ایسا عقیدہ رکھے وہ کون؟ لمستفتی . فقیرمحمد غلام رسول کیئر آف ناز پان ہاؤس ، موضع بھارت کرام پوسٹ ڈاھبوئی ضلع باندہ، گجرات
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: (1) اللہ تعالیٰ ہر عیب و نقص سے وجوباً از لاً وابداً منزہ ہے، اسے ہر عیب سے منزہ جاننا ضروریات دین سے ہے۔ جو اللہ رب العزت کو کسی عیب سے موصوف جانے منکر تنزیہ و قدس باری ہو کر کھلا کا فر وبے دین ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۱۶۴–۱۶۵
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
ایک شعر کی تشریح، خلافت، نیابت عن الغیر کا نام ہے!
باب: کتاب العقائد
حضور ﷺ کو مر کر مٹی میں ملنے والا بتانے والے اسمعیل دہلوی کے قول کا حکم
باب: کتاب العقائد
ابوطالب کے ایمان کے متعلق شرعی حکم اور تحقیق
باب: کتاب العقائد
حضور ﷺ کے وسعت علم اور اللہ تعالی کی طرف سے دیئے گئے علوم غیبیہ کا بیان
باب: کتاب العقائد
خدا کے لامکاں ہونے، کعبہ کے بیت اللہ ہونے اور حدیث صورت کی تشریح
باب: کتاب العقائد