ابوطالب کے ایمان کے متعلق شرعی حکم اور تحقیق
(۳) زید ابوطالب کو مومن مانتا ہے تو کیا ان کے ایمان کے بارے میں کوئی ثبوت ہے۔ براہ کرم اثبات و نفی دونوں میں ثبوت قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر فرما ئیں۔
(۳) اہل سنت و جماعت کے نزدیک ابو طالب کا ایمان لانا ثابت نہیں بلکہ قوم کی طعنہ زنی کے خوف سے اسلام کی حقانیت کا اعتراف کرنے کے باوجود کفر پر قائم رہنا ثابت ہے چنانچہ ان اشعار سے جو خود ابوطالب کے ہیں ظاہر ہے۔ ولقد علمت بان دین محمد من خير اديان البرية دينا لولا الملامة اوحذار مسبة لوجدتنی سمحابذاک مبینا یعنی میں نے بے شک جانا کہ محمد کا دین سب دینوں سے بہتر ہے۔ اگر ملامت یا قوم کی گالی کا ڈر نہ ہوتا تو میں اسے بخوشی قبول کر لیتا۔ (۱) زید سے ثبوت مانگنا چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله یکم رمضان المبارک ۱۴۱۰ھ صبح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی