بیوی کی بدزبانی کی صورت میں طلاق کی شرط اور طلاق کا مسنون طریقہ
آپ کوئی ایسا راستہ بتائیں جس سے وہ ایسی حرکتوں سے باز آئے اور میں گناہ سے بچ سکوں ۔ کیا میں اسے یا اس کے والدین سے یہ کہ سکتا ہوں کہ اگر آئندہ ایسی حرکت کی تو تجھے تین طلاق ہو سکتی ہے کہ ایسا کہنے سے وہ راہ راست پر آ جائے۔ (۲) کیا یہ ہو سکتا ہے کہ اگر میں اپنی عورت سے یہ کہہ دوں کہ اگر تو نے میرے ساتھ یا میرے والدین سے زبان درازی کی تو تجھے ایک طلاق ۔ تو کیا ایسے الفاظ کہنے سے طلاق ہوسکتی ہے؟ (۳) عورت کو طلاق دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
الجواب: امستفتی: دلی والا فقیر محمد غلام رسول کیراف ، ناز پان ہاؤس، بڑودہ ، مقام بھارت فلیکس، پوسٹ ڈ بھوئی ضلع بردوں (۱) کہہ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اعلم (۲) زبان درازی کرے گی تو اس پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) ایسے طہر میں طلاق ایک بار دے جس میں عورت سے جماع نہ کیا ہو، یہی مسنون ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۴ صفر المظفر ۱۴۰۴ھ مغلسرائے اسٹیشن