غیر اللہ کے لیے قیوم اور دیگر مخصوص صفاتِ باری تعالیٰ کے اطلاق کا شرعی حکم
(1) زید رحیم، کریم ، عطوف، قیوم، رؤف، وغیرہ صفات کا اطلاق اپنے استاذ و پیر کی شان میں کرتا ہے اور دلیل میں پیش کرتا ہے کہ قیومیت فردانیت وغیرہ ولایت میں سے ہیں ۔ آیا از روئے شرع غیر خدا کے لئے صفات مذکورہ کا اطلاق جائز ہے یا نہیں؟ جو جواب عنایت فرمائیں ، مدلل فرمائیں۔
الجواب: قیوم اسماے خاصہ باری تعالیٰ سے ہے۔ فقہائے کرام نے غیر اللہ پر اس کے اطلاق سے ممانعت فرمائی بلکہ اطلاق کرنے والے پر حکم کفرفرمایا۔ شرح فقہ اکبر مجمع الانصر میں ہے: او أطلق على المخلوق من الاسماء المختصة بالخالق، نحو القدوس والقيوم ،، والرحمن وغيرها يكفر ) لہذا اسمائے خاصہ کے اطلاق سے احتیاط لازم ہے۔ اور بقیہ اسماء کا اطلاق جائز ہے۔ کہ وہ اسمائے خاصہ نہیں۔ در مختار میں ہے: وو جاز التسمية بعلى ورشيد من الاسماء المشتركة ويرادفی حقنا غیر مایرادفی حق اللہ تعالی (۲) رد المحتار میں ہے: دو عن السراجية:التسمية باسم يوجدفی کتاب الله تعالى كالعلى والكبير والرشيد والبدیع جائزة الخ‘(۳)۔ واللہ تعالیٰ اعلم