بے ایجاب وقبول نکاح نہ ہوگا !
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: زید کی عمر چار سال کی تھی، اس کی ہونے والی بیوی کی عمر چار ماہ ہی تھی ۔ دونوں کے والد ین نے ایجاب وقبول کے بجائے شربت پلا دیا۔ اور قاضی نے خطبہ پڑھ کر شربت پر دم کر دیا کیونکہ چار ماہ کی بچی اور چار سال کا بچہ ایجاب وقبول کو کیا سمجھے اس لئے دونوں کے والدین نے باتفاق رائے یہ طے کیا کہ قاضی شربت پر نکاح کا خطبہ پڑھ کر دم کر دے۔ کیا اس طرح اس چار سال کے لڑکے کا نکاح اس چار ماہ کی بچی کے ساتھ ہوا ؟ المستفتی: ٹیلر ماسٹر منیر احمد، موہن سادگی بلنڈنگ بائی بی کا تالاب جودھپور
الجواب: صورت مسئولہ میں ضرور تھا کہ ان کے اولیاء کے مابین ایجاب وقبول ہوتا جب وہ نہ ہوا تو اس نکاح کا منعقد نہ ہونا ظاہر ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۶ ررمضان المبارک ۱۳۹۸ھ صح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی (1) الدر المختار، کتاب النکاح، ج ۴، ص ۱۴۱، ۱۴۲ ، دار الكتب العلمية، بيروت