والدین کی مرضی کے بغیر کفو میں نکاح کی شرعی حیثیت اور عدالتی چارہ جوئی
مجھ کو اس مصیبت سے نکالو۔ مجبور ہو کر میں نے عدالت سے ایک وارنٹ جاری کرا یا اس پر میری بیوی کو عدالت میں بلوایا گیا عدالت میں میری بیوی الطاف بیگم نے شادی کے لئے اقرار کیا میرے ساتھ چلنے کے لئے کہا ، عدالت نے میرے سپر د کر دی تھی۔ میری بیوی کے والد نے بیچ میں روڑا اٹکا دیا اور میں یہی کہہ کر فیصلہ ملتوی کر دیا اور میری بیوی کو اجمیر شریف ناری نکیتن بھجوا دیا قریب ۲۵/ یوم تک ناری نکیتن میں رہی پھر عدالت میں ایک بار بیان ہوا میری بیوی نے گھبرا کر عدالت کے سامنے اپنے والدین کے یہاں جانے کی بات کہی ، میری بیوی کو ہر طرح سے دبایا گیا اس لئے عدالت نے فیصلہ اس کے والدین کے حق میں دیا اور اب مجھ پر فراری اور جبر از نا کا کیس چل رہا ہے جبکہ وہ میری بیوی ہے کیونکہ ہماری شادی میری بیوی کے والدین کے بغیر مرضی کے ہوگئی اور میرے سسر صاحب جناب شفیع کے اور دیگر محمد صدیق صاحب، احمد حسین صاحب اور دیگر ان کے اہل و عیال اس نکاح کو نہیں مان رہے ہیں جبکہ یہ نکاح شرع محمدی سے ہو چکا ہے لوگ مجھے فخش کلامی بکتے ہیں جو ان لوگوں کوزیبا نہیں دیتا اب آپ کرم فرما کر ان دو پہلو پر غور فرما کر فتویٰ بھیجنے کی زحمت گوارا فرمائیے کہ یہ نکاح ہوا یا نہیں؟ مہربانی فرما کر اس خط کا جواب تاریخ ارجون سے پہلے پہلے روانہ کرنے کی تکلیف گوارا فرمائیں، میں حضور کا تابعدار رہوں گا۔ فقط ادب کے ساتھ ایک بار پھر سلام ! المستفتی: محمد علی جنا اسٹور ریپر منڈی کی نال، ادے پور، راجستھان
الجواب: نکاح مذکور اگر بطریق شرعی گواہان مسلمان ( عاقل بالغ ایسے کہ جنہوں نے ایجاب وقبول اپنے کانوں سے سنا) کے سامنے کفو سے مہر میں بے غبن فاحش کے ہوا تو منعقد ہو گیا اور زن و شو با ہم زوج و زوجہ ہو گئے اب بیوی کا نکاح کسی سے بے طلاق و انقضائے عدت نہیں ہوسکتا، کرے گی تو گنہ گار ہوگی اور نکاح باطل اور اس سے قربت خالص زنا۔ اور اگر شوہر منکوحہ کا کفو نہ تھا یعنی منکوحہ سے نسب و پیشہ کے اعتبار سے ایسا کمتر تھا کہ باعث شرم اولیاء ہے تو نکاح اصلاً نہ ہوا۔ در مختار میں ہے: يفتى في غير الكفو بعدم جوازه اصلا و هو المختار للفتوى الفساد الزمان فلا تحل مطلقةثلاثانكحت غير كفوابلارضاولى بعد معرفة اياه فليحفظ (1) واللہ تعالیٰ اعلم
فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ الجواب صحیح والجیب صبیح۔ واللہ تعالی اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی