طلاق کے بعد مہر، عدت کا نفقہ اور سامان جہیز کی واپسی کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ : ہندہ کے والدین نے یا ہندہ نے زید کو مجبور کر کے طلاق کی یا زید نے کسی وجہ سے ہندہ کو خود ہی تین طلاقیں دیں ۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کو بہر دوصورت دین مہر وعدت کا خرچ اور جہیز کا سارا سامان واپس کرنا ہوگا یا صرف دین مہر۔ ہندہ کے والدین مہر کے علاوہ جہیز کا سارا سامان واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جو شرعی حکم ہو اس سے مطلع کیا جاوے۔ بینوا توجروا لمستفتی :شمشادانور، بہار
الجواب: مہر معجل ہو گیا عند الطلب فورا ادا ئیگی لازم ہے اور عدت کا نفقہ بھی اور سامان جہیز بھی واپس دینا ضرور کہ وہ عورت کی ملک ہے۔ رد المحتار میں ہے: كل احد يعلم ان الجهاز ملک المرأة ) ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۷ محرم الحرام ۱۴۰۲ھ ردالمحتار، کتاب الطلاق، باب النفقة ، ج ۵، ص ۲۹۹ دار الكتب العلمية، بيروت