زمین کی پیداوار میں عشر یا نصف عشر اور نصاب کے متعلق حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ : (1) زمین وغیرہ کافی ہیں اور اتنی آمدنی نہیں کہ سال بھر کھا ئیں ۔ کیا ایسے شخص کو صاحب نصاب کہیں گے یا نہیں؟ (۲) دوسری صورت یہ ہے کہ زمین وغیرہ سے غلہ وغیرہ پیدا ہو جاتا ہے اور فروخت بھی کیا جاتا ہے، صاحب نصاب ہے یا نہیں؟
فی الواقع اگر آمدنی بقدر نصاب اصلاً نہیں تو زمین بے کار پڑی رہیں یا بقدر نصاب آمدنی ہوتی ہے مگر سال اس پر نہیں گزرپاتا کہ ختم ہو جاتی ہے تو اب اس پر زکوۃ نہیں اور وہ اس وقت صاحب نصاب نہیں ۔ بہ صورت دیگر صاحب نصاب ہے اور اس پر زکوۃ ہے جبکہ آمدنی بقدر نصاب فاضل عن الحوائج اصلیہ وفاضل عن الدین ہو اور اس پر سال ختم ہو گیا ہو، غلہ میں عشر یا نصف عشر حسب تفصیل معروف در کتب فقہ بہر صورت دینا لازم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی