عشر میں اخراجات کی وضعی، آبپاشی کے مختلف طریقوں میں عشر کی مقدار، اور تجارتی آلات پر زکوۃ کا حکم
(1) سائل نے پونے دو بیگھہ زمین میں گنا بویا ہے اس میں پانچ سو تیس روپے آبپاشی اور ڈھلائی فیکٹری تک دوروپے فی کو شٹل تک خرچ اور ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں گنے کی کل قیمت فیکٹری سے لا کر عشر نکالا جائے گا یا کل قیمت میں سے خرچہ مذکورہ کا مکر جور تم بچے اس میں سے عشر نکالا جائے گا۔ بینوا توجروا (۲) مذکورہ صورت میں عشر کا دسواں حصہ نکالا جائے گا یا بیسواں حصہ؟ (۳) کسی شخص کے آلات آبپاشی اپنے ذاتی ہیں مثلا ہاتھ سے چلانے والا ہل کھیت میں لگوالیا ہے، یا پمپوسیٹ یا ٹیوب ویل وغیرہ خود اپنا ہے اس سے آبپاشی کے لئے کم از کم خرچہ نوکر یا مزدور کی اجرت اور تیل پٹرول کا خرچہ تو اپنی جیب سے کرنا پڑتا ہے تو ایسی صورت میں پیداوار پر نصف عشر ہے یا پورا عشر؟ (۴) موجودہ دور کے آلات مزدوری ٹرک، ٹریکٹر ، بس دھان مشین، آنا مشین ، تیل مشین ، رائس مل چاول مل ، تانگہ ڈنلپ وغیرہ دودھ بیچنے کے واسطے ایک یا ایک سے زائد بھینس ہونا، دیکھیں کرایہ پر چلنے والی اور ٹینٹ ہاؤس کا سامان بھی کرایہ پر چلتا ہے۔ اس طرح کے مالوں پر ز کوۃ فرض ہے یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دیں۔ (۵) بٹائی پر زمین کی کا شتکاری پیداوار میں سے بٹائی دار نے نصف زمیندار کو دے دیا، زمیندار نے اپنے اسی حصہ مذکورہ میں پورا عشر یا نصف عشر واجبہ نکال دیا، یہ اپنے فرض سے سبکدوش ہو گیا یا نہیں؟ اور بٹائی دار ہندو ہے یا مسلمان جاہل دیہاتی گنوار ہے اس پر حکم نافذ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا اس لئے اس پیداوار میں سے جو کہ بٹائی دار نے اپنا حصہ اپنے قبضہ میں کرلیا ہے اس کا عشر نہیں نکل سکا ہے تو ایسی صورت میں زمیندار پر کوئی گرفت شرعی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا سائل: محمد ولی خاں محمله شیخو پوره، بیری، بریلی شریف
الجواب: (1) کل پیداوار پر عشر نکالنالازم ہے اور خرچہ کو مجرا کرنا جائز نہیں ۔ اللہ تعالیٰ اعلم (۲) اگر مول کے پانی سے سیراب کیا ہوتو بیسواں ورنہ دسواں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) جس صورت میں آبیاری پر خرچ کرنا پڑتا ہے اس میں نصف عشر ہے۔ اللہ تعالیٰ اعلم (۴) ان سامانوں پر زکوۃ فرض نہیں ، ہاں روپے پر زکوۃ فرض ہے جبکہ نصاب بھر ہو اور سال گزر جانے سے اور بھینس اگر چرائی کی ہیں تو ان پر زکوۃ فرض ہے بشرطیکہ نصاب بھر ہوں اور سال کے اکثر حصہ میں مباح گھاس پر گزارہ کرتی ہوں۔ واللہ تعالی اعلم (۵) یہ اپنے فرض سے سبکدوش ہو گیا۔ واللہ تعالیٰ اعلم