زکوۃ و فطرہ سے تربیتی آلات خریدنے اور غیر مقلدین پر صرف کرنے کا حکم
(۸) تربیت کے لئے ضروری آلات خریدے جاسکتے ہیں؟ (۹) حفاظت خود اختیاری کے لئے ضروری آلات خرید کر دیے جا سکتے ہیں؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین از روئے شرع؟ کیا حکم ہوتا ہے؟ ( جبکہ تربیت پانے والوں میں اور تعظیم کے ذمہ داروں میں حنفی، شافعی ، اہلحدیث مسلک کے مسلمان ہیں ) حکم فرمانے پر ہماری تنظیم کو چلانے میں بڑی آسانی ہوگی۔ اللہ اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔ اللہ حافظ۔ سائل: محبوب علی (بانی و امیر در سگاه جهاد و شهادت) معید آباد، حیدر آباد ( آندھرا پردیش ) پن 50065
الجواب: زکوة وفطرہ صدقات واجبہ ہیں، ان کا مصرف فقیر مسلم ہے، اسے دے کر مالک بنادیا جائے تو زکوۃ وفطرہ ادا ہو جائیں گے، وہ اپنی خوشی سے ان کاموں کے لئے دے دے تو مضائقہ نہیں، فقیر مسلم بغیر دیے ابتداء ان کاموں میں صرف کرنا جائز نہیں ہے اور اس صورت میں زکوۃ وفطرہ ادا نہ ہوگا۔ البتہ آلات و سامان فقرا کو دے کر مالک بنا دیں تو جائز ہے اور نام نہاد اہلحدیث غیر مقلد وہابی گمراہ بے دین ہیں، ان کی شرکت اور ان پر زکوۃ صرف کرنا حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۸ رصفر المظفر ۱۴۰۹ھ