یوم شک کو روزہ رکھنے کا حکم اور خواص سے مراد کون لوگ ہیں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ : ۲۹ رکو اگر چاند نظر نہ آئے اور کوئی شرعی شہادت بھی نہ ملے تو اس صورت میں بہار شریعت میں یہ لکھا ہے کہ عوام ضحوہ کبری تک مثل روزہ رہیں شہادت ہونے پر روزے کی نیت کر لیں ورنہ کھا پی لیں اور خواص خالص نفل کی نیت سے روزہ رکھ سکتے ہیں، چنانچہ خواص سے یہاں پر مراد کون ہیں؟ صرف علماء یا کہ تمام وہ شخص جس کو یہ معلوم ہو کہ یوم شک میں اس طرح رکھا جاتا ہے؟ جواب عنایت ہو کوالہ و دلیل! المستفتی : شبیر احمد قادری سلونی غفر له الربانی
الجواب: جنہیں یہ مسئلہ معلوم ہے کہ یوم شک کا روز وہ نیت فرض ناجائز ہے اور خاص نقل کی نیت سے جائز ہے وہی خواص ہیں۔ اللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۹ رشوال المکرم ۱۳۹۵ھ الجواب صحیح ۔ واللہ تعالیٰ اعلم الجواب صحیح ۔ واللہ تعالیٰ اعلم تحسین رضا خاں فقیر مصطفی رضا خاں غفرلہ صدر مدرس منظر اسلام بریلی شریف الجواب صحیح ۔ واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح۔ واللہ تعالی اعلم قاضی محمد عبد الرحیم غفرلہ القوی نعیم اللہ خاں مدرس منظر اسلام ، بریلی دار الافتاء منظر اسلام محله سوداگران بریلی الجواب صحیح ۔ واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح ۔ واللہ تعالی اعلم سید عارف صاحب منظر اسلام ریاض احمد سیوانی غفرلہ دار الافتاء منظر اسلام بریلی شریف