شدید بیماری کی حالت میں روزہ چھوڑنے کا حکم اور فدیہ کی مقدار
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: بعد سلام و آداب ! عرض یہ ہیکہ اگر کوئی شخص مستقل طور پر مریض اور وہ اپنی بیماری کی مجبوری کی وجہ سے رمضان شریف کے فرض روزے کو رکھ نہیں پاتا ہے اس کی عمر بھی قریب ۵۰ ۵۵ سال کی ہے تو ایسی حالت میں رمضان شریف کا روزہ معاف ہو سکتا ہے یا کہ نہیں ؟ روزہ نہ رہنے کی اور بھی کئی مجبوریاں ان کے سامنے درپیش ہیں۔
الجواب: المستفتى محمد مصطفى اسول بارایسو همین غازی پور اتر پردیش معمولی مرض روزہ نہ رکھنے کا عذر نہیں ہو سکتا۔ ہاں اگر واقعی مرض اتنا شدید ہے کہ روزے کی قدرت نہیں ہے تو روزے فرض نہیں تو روزوں کے بدلہ فدیہ دے۔ فدیہ کی مقدار وہی ہے جو صدقۂ فطر کی ہے۔ واللہ تعالی اعلم ! فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۵ / جمادی الاخری ۱۴۰۲ھ صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی