بیوی کا دودھ شوہر کے حلق میں پہنچ جانے کے حکم کا بیان
سوال
مجدد دین وملت امام اہلسنت اعلیٰ حضرت عظیم البرکت الشاہ اختر رضا خاں از ہری صاحب! السلام علیکم عرض گزارش یہ ہے کہ ہمارے سامنے ایک مسئلہ در پیش ہے کہ بیوی کے ساتھ ہمبستری کے وقت اس کی چھاتی چوس لیا جس کی وجہ سے حلق میں ایک دو گھونٹ دودھ چلا گیا تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ تحریر فرمائیں۔ اس مسئلہ کی پوری تحریر کھول دیں۔ نوازش ہوگی ۔ فقط والسلام اسمسئلہ کی ۔ ساکن بال موکذ مکر روڈ ، کلکتہ۔۷
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: شوہر پر صورت مسئولہ میں کوئی مواخذہ نہیں جبکہ بے ارادہ اس کے حلق میں دودھ چلا گیا ہو اور عوام کا یہ خیال غلط ہے کہ بیوی کا دودھ پینے سے بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۶ / جمادی الاولی ۱۴۰۴ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۹ · صفحہ ۱۱۹
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
عورت کو اس کے شوہر سے بگاڑنے اور اسے گھر پر روکنے کا شرعی حکم
باب: کتاب الحظر والاباحۃ
امام پر بدکاری یا وضع حمل کے الزام اور اس کی اقتدا اور معزولی کا حکم
باب: کتاب الحظر والاباحۃ
بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا معاہدہ اور مشروط طلاق کے متعلق استفسار
باب: کتاب الحظر والاباحۃ
مطلقہ لڑکی کا نکاح سے انکار کرنا اور اس کے گھر والوں کے یہاں کھانے پینے کا حکم
باب: کتاب الحظر والاباحۃ
جہیز کی شرعی حیثیت اور حوض کوثر سے دور کیے جانے والے لوگوں کے متعلق تحقیق
باب: کتاب الحظر والاباحۃ