قرآن پاک کی قسم اور اس کے نتیجے میں بیماری اور پریشانی کا شرعی حل
کرنے والے تھے اس میں سے ہم نے تین آدمی کو کلام پاک کی قسم کھانے کو بولا ، انہوں نے کہا کہ آپ نے ہم کو دیا تھا؟ ہم نے کہا کہ ہاں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو دیا ہوگا تو میرا خاندان ختم ہوگا اور نہیں تو آپ کا خاندان ختم ہوگا اور ہم نے سامان کمرے میں رکھ کر چابی دی تھی اس لئے یہ قسم کھانے کے دومہینہ بعد میرے والد صاحب گزر گئے اس کے بعد ایک جانورایک ہزار کا گزرگیا۔ اس کے بعد ہم نے کسی عالم سے مسئلہ سمجھا تو انہوں نے کہا کہ کلام پاک کی قسم کھانا اچھا نہیں، آپ کا گھر ویران ہو جائے گا اور ہمارے گھر میں پانچ آدمی بیمار ہیں، اچھے نہیں ہو رہے ہیں، یہ مسئلہ بھی بتائیے گا۔ اس لئے آپ اپنے پیر صاحب کے پاس جائیں۔ اس کے بعد میں بیمار ہو گیا دو ہزار روپے خرچ ہوئے اچھا نہیں ہوا کوئی بھی دوا کام نہیں کرتی ہے، میرے سینے میں دھڑکن اور سارے بدن میں خوف ہو گیا اور اب میرے خاندان میں پانچ آدمی بیمار ہیں اس لئے ہم کو شک ہو گیا ہے کہ کلام پاک کی قسم کھانے سے یہ سب پریشانیاں ہیں اور میں بھی بہت پریشان ہوں، کوئی کام نہیں کر سکتا ، بدن میں طاقت نہیں ملتی ۔ سینہ کی دھڑکن بہت زیادہ ہے اور بہت بڑے بڑے خیال آتے ہیں اور گھر میں بیوی بچے بھی بہت پریشان ہیں، بہت بڑے بُرے خواب دیکھتے ہیں اس کے لئے میں کیا کروں میری کچھ سمجھ میں نہیں آتا ہے۔ اب اسی بات کا ہم کو خوف ہو گیا کہ خاندان کی قسم کھائی اس لئے ایسا ہوا اور اب پورے خاندان کے آدمی ہمارے اوپر ٹوٹ پڑے اس لئے میں آیا ہوں اور بہت زیادہ پریشان ہوں، دل کی دھڑکن بہت زیادہ ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ میں نہیں بچوں گا، کبھی کبھی عجیب طرح کی بے چینی ہو جاتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ میں مر جاؤں گا ، گھر میں پانچ بچے ہیں اور بیوی بھی ہے سب کے سب فاقہ کش ہور ہے ہیں اس لئے کہ میں کوئی کام نہیں کر سکتا ہوں کوئی بھی کام کرنے سے بہت پریشانی معلوم ہوتی ہے۔ جب میں غسل کرتا ہوں تو آدھا گھنٹہ ٹھیک لگتا ہے اور جب تک میں نماز پڑھتا ہوں تب تک ٹھیک لگتا ہے اس کے بعد ہر وقت پریشانی معلوم ہوتی ہے، مجھے نیند آتی بھی ہے تو بہت کم آتی ہے۔ سائل: عبدالرحمن، مقام خوردمگیا ، تھانہ وپوسٹ جوا، گریڈ یہ (بہار)
جبکہ آپ نے سامان اس شخص کو دیا نہیں تھا تو آپ کو کلام پاک کی قسم پر سامان اسے دیا ہے نہ کہنا چاہئے تھا، تو بہ کیجئے اور لا اله الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین‘ ہر نماز کے بعد پڑھئے اور درود شریف کی کثرت کیجئے اور سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے جسم پر ہاتھ پھیر کر سو رہے اور گھر بھر کونماز کی تاکید کیجئے۔ فقط والسلام فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۳ صفر المظفر ۱۴۰۴ھ