میلاد شریف میں دوران وعظ و تقریر چائے اور پان کھانا کیسا ہے؟
میلادشریف میں چائے اور پان کھانا کیسا ہے؟ مفتی اعظم حضرت مولوی مولا نا صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میں بخیر و عافیت ہوں، امید کہ آپ حضرات بھی بخیر و عافیت ہوں گے۔ احوال ضروری اینکہ آپ حضرات کے پاس خط لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے اپنی میلادشریف کا پروگرام شروع کیا تھا جس میں جو حضرات یعنی مولوی مولانا صاحب تقریر فرما رہے تھے جس درمیان میں مولوی مولانا حضرات چائے اور پان نوشی فرمارہے تھے تو لوگوں نے یعنی حضرات سامعین نے اعتراض کیا تو ہمارا مسئلہ یہاں حل نہیں ہوسکا ہے اس لئے آپ کے پاس میں زور و شور کے ساتھ اور یہی امید کیے ہوئے لکھ رہا ہوں کہ آپ حضرات اس مسئلہ کوحل کریں کہ میلاد شریف میں چائے اور پان کھانا کیسا ہے اس لئے ہمارا ایک انتر دیشی جارہا ہے،اس کا پور افتونی نکال کر مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کردیں۔ آپ کی معین نوازش ہوگی! آپ کا خادم : محمد ضیاء الرحمن
الجواب: میلاد شریف کی محفل میں نعت خوانی کے دوران چائے وغیرہ میں مشغولیت اچھی نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۱۵ رذی الحجہ ۱۴۰۱ھ