مزارات حاضری کے آداب، عرس اعلیٰ حضرت، عورتوں کا مزار پر جانا اور دیگر احکام
(۱۰) اعلیٰ حضرات قدس سرہ کا عرس مبارک کس طرح ہوتا ہے؟ نمونہ پیش کریں تا کہ اس پر عمل ہو۔ (۱۱) مزار اقدس میں داخل ہوتے وقت زبانی سلام کافی ہے یا ہاتھ کا اشارہ کرنا چاہئے ؟ (۱۲) مزار پر خلاف چادر چڑھانا اور صندل لگانا اور چراغ جلا نا جائز ہے یا نہیں ؟ لمستفتی محمد غوث محی الدین قادری مدراس ، ۷ ۸ ، اندانی اسٹریٹ (مدراس)
الجواب: (1) اولیائے کرام کی بارگاہ میں جب حاضر ہو تو پائنتی کی طرف سے آئے اور قبلہ کی طرف پشت کر کے چار ہاتھ قبر سے دور با ادب کھڑا ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) مزار پاک پر سر نہ جھکائے نہ بوسہ لے، یہی علمائے اہلسنت کا فتویٰ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) منع ہے، عورتوں کو بے ضرورت شرعیہ گھر سے نکلنا حرام ہے۔ حدیث میں ہے: المرأة عورة فاذا خرجت استشرفها الشيطان (1) عورت سرتا پا عورت ہے جب باہر نکلتی ہے شیطان کا گر وہ اسے گھیر لیتا ہے۔ علمائے کرام نے ضرورت شرعیہ میں زیارت والدین ، عیادت والدین یا تعزیت والدین، زیارت محارم، اپنے حق کو حاصل کرنے یا کسی کو حق دینے کے لئے اور حج فرض کے لئے نکلنا شمار کیا پھر فرمایا: لافيما عدا ذلك وان اذن کاناعاصيين (۲) ان کے علاوہ میں اگر شوہر اجازت دے تو دونوں گنہ گار۔ زیارت قبور کو عورت کے لئے ضرورات شرعیہ میں شمار نہ فرمایا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) مرادیں اللہ تعالیٰ سے اولیائے کرام کے واسطے۔ درخواست و ناڑہ باندھنا فضول ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) مشكوة المصابيح، باب النظر الى المخطوبة، الفصل الثاني ، ص ۲۶۹ ، مجلس برکات (۲) الدر المختار، كتاب النكاح، باب المهر، ج ۴، ص ۲۹۴ ،۳ ۲۹۳۲۹۴ ، دار الكتب العلمية، بيروت (1) ناجائز وحرام، اشد حرام ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۷) سماع بے مزامیر کے جبکہ محفل میں پڑھے جانے والے اشعار خلاف شرع نہ ہوں عورت یا مرد خوبصورت محل فتنہ نہ ہواور سننے والے اللہ تعالیٰ کی یاد میں با ادب سنیں ایسے سماع میں حرج نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۸) نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۹) اس کا جواب پہلے گزرا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (10) اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا عرس پاک تین دن ہوتا ہے ہر دن علی الصبح قرآن خوانی وایصال ثواب پھر دن میں اور رات میں نعت خوانی اور سنی صحیح العقیدہ علمائے کرام کی تقاریر ہوتی ہیں، تیسرے دن کا جلسہ فاتحہ وایصال ثواب پر ختم ہوتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۱۱) مزار شریف میں داخل ہوتے وقت ”السلام علیکم دار قوم مومنین انتم لنا سلف و انا ان شاء اللہ بکم لاحقون “ پڑھے۔ بس ہاتھ کے اشارہ کی ضرورت نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۱۲) غلاف، چادر چڑھانا اور صندل لگانا جائز ، بے ضرورت چراغ جلا نا فضول۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله دارالافتاء منظر اسلام، محلہ سوداگران، بریلی شریف الجواب صحیح محمد نصیر الدین غفر له ، خطیب جامع مسجد ، جھریا الجواب صحیح ۔ احتشام الدین فریدی سہسرام