امام احمد رضا خان بریلوی کو اعلیٰ حضرت کہنے کی وجہ اور لفظ 'اعلیٰ حضرت' پر اعتراض کا جواب
سوال یہ ہے کہ امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کو اعلیٰ حضرت کیوں کہا جاتا ہے؟ اس اعتراض کو دور فرما کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں اور ہم کو ان لوگوں کو جواب دینے کی قوت عطا فرمائیں۔ جولوگ کہا کرتے ہیں کہ امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کو اعلیٰ حضرت کیوں کہا جاتا ہے،سب سے اعلیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ المستفتی: حبیب احمد قصبہ تلبر محلہ وحید اللہ گنج ضلع شاہجہانپور
الجواب: اعلیٰ حضرت اس لئے کہتے ہیں کہ امام اہل سنت امام احمد رضا فاضل بریلوی گزشتہ صدی کے مجد وا پیسے بڑے عالم دین تھے کہ پانچ سو برس میں ان کا نظیر ان کی جامعیت میں کوئی نظر نہ آیا اور عرب و عجم کے علما نے ان کے علم وفضل کا اعتراف فرمایا جب کہ حسام الحرمین، الدولۃ المکیہ وغیرہ سب پر علمائے روزگار کی تقریظات سے ظاہر ہے اور اعلیٰ حضرت کچھ علماء کے ساتھ خاص نہیں عرف میں امرا اور نوابوں کو بھی کہا گیا ہے اور وہابیہ نے اپنے پیر حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی کو بھی لکھا ہے اور یہ کہ سرکار علیہ الصلاۃ والسلام کے مساوات یا برتری اس لفظ سے کسی کا قصد نہیں ہے یہ وہابیہ کا سوء ظن اور بہتان ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ