قرآن و حدیث کی توہین اور علمائے دین کی تحقیر کرنے والے سے تعلقات کا حکم
علم و علماء کی تو ہین کفر ہے! ۱۴ محرم الحرام ۱۴۱۰ھ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ: جو شخص قرآن وحدیث کے صریح احکام کی توہین مجمع عام میں کرے نیز علماے دین کی تحقیر و احکام شریعت کا استہزا کرے، ایسے شخص سے تعلقات رکھنا عند الشرع روا ہے؟ بینوا بالكتاب وتوجروا عند اللہ یوم الحساب۔ المستطقی : نور محمد شاه وجان محمد شاو تر سیڈا یگانه ضلع ناگور معرفت قاضی محمد قاسم عثمانی امام شاہی جامع مسجد ، پر تاسٹی
الجواب: علم دین وعلماء کی تو ہین کفر ہے ۔ اشباہ میں ہے: الاستهزاء بالعلم والعلماء كفر (1) جو شخص اس کا مرتکب ہے، کافر بے دین ہے، تو بہ وتجدید ایمان کرے اور شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ ورنہ ہر واقف حال مسلم اسے چھوڑ دے۔ اور اس سے تعلقات رکھنا حرام ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۶ / ذیقعده ۱۴۰۲ھ