حق گوئی پر بدتمیزی کرنے والوں اور ظالم کمیٹی کا ساتھ دینے والے علماء کا حکم
حق گوئی پر کافی بدتمیزیاں کیں جس کی وجہ سے زید نے ان بد معاشوں سے ٹکرانا شرمندہ ہونے کی وجہ سے مناسب نہ سمجھا اور اپنے ارادہ کو کمزور ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا۔ جس پر ان ظالموں نے جشن فتح منائی اور کچھ دنیا دار علماء کو بلا کر جشن فتح کی کامیابی پر تقریر کروا کر دعا کرائی آج پھر وہی فاسقین مسجد کی بے حرمتی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسی کمیٹی اور ایسے علما جو ایسی کمیٹی کا ساتھ دیں اور جشن فتح منا ئیں شریعت کا ان پر کیا حکم عائد ہوتا ہے؟ برائے کرم جواب عطا فرمائیں
الجواب: المستفتیان: انجمن خدام مسلمین، کانپور بر تقدیر صدق سوال وہ لوگ اشد گناہگار مستوجب نارحق اللہ وحق العبد میں گرفتار ہیں۔ ان پر تو بہ لازم ہے اور علماء کی تو ہین شرعا کفر ہے۔ اشباہ میں ہے: "الاستهزاء بالعلم والعلماء كفر" (۱) لہذا تجدید ایمان بھی کریں اور جو لوگ دانستہ ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہ بھی سخت گناہگار ہیں ان پر بھی تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۳ /رمضان المبارک ۱۴۰۶ھ