حضرت شاہ مدار علیہ الرحمہ کی عظمت، مرتبہ اور ان کی کرامات کی تحقیق
صاحب نے بھی ان کو خرقہ خلافت عطا کیا اس کے بارے میں جناب کی کیا رائے ہے۔ تحریر فرمائیں۔ شمس الدین خاں ماسٹر موضع ڈین پور پوسٹ ٹھٹیا ضلع فرخ آباد
(۱) سیدنا حضرت شاہ مدار علیہ الرحمہ بڑے بزرگ اور ولی کامل تھے۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم (۲) ہاں یہ فرمان تمام اولیاء کے حق میں ہے اسی سے آپ غوث اعظم اور شاہ مدار علیہ الرحمہ کا مرتبہ پہچانیں ۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم (۳) حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی قدس سرہ نے سبع سنابل شریف میں اس کی تصریح فرمائی ہے۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم (۴) غالبا چشتی تھے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) کرامات اولیاء برحق ہیں ایسا ہونا بھی بعید نہیں ۔ اور اگر کسی مستند ومعتمد ذریعہ سے ثابت ہے تو بلا شبہہ واقع مانا جائے گا ۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم ۔ اور حضرت شیخ محقق عبدالحق علیہ الرحمہ نے اخبار الاخیار شریف میں ذکر فرمایا ہے۔ فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم / قاضی محم عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی