حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی سیدنا بدیع الدین مدار علیہ الرحمہ پر فضیلت کا بیان
(۲) مکن پور کے ننھے میاں اور ان کے اور لوگ پڑھے لکھے یہاں پر یہ پروپیگینڈہ پھیلاتے ہیں کہ غوث اعظم رضی المولیٰ تعالیٰ عنہ کا رتبہ مدار صاحب مکن پوری شاہ کے رتبے سے کم ہے۔ غوث اعظم کا رتبہ کم ہے۔ ہم اہل سنت کو ہمارے علماء و پیر صاحبان نے تو یہی بتایا ہے کہ غوث پاک سب ولیوں کے سردار ہیں ۔ کیا یہ غلط ہے اور یہ غلط نہیں ہے تو ان لوگوں کے یہ کہنے پر کیا حکم شرعی ہے۔ اس طرح غوث پاک کی شان میں کہتے ہیں۔ فقط !
(۲) بے شک حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولایت شہرہ آفاق اور آپ کی فضیلت پر اولیاءامصار وعلمائے اقطار کا ہر زمانہ میں اطباق و اتفاق ہے اور بلاشبہ تمام اولیاء کی گردنوں پر غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قدم پاک بلند ہے اور یہ سیدنا غوث اعظم کی وہ خصوصیت ہے جس کے بیان سے بہجتہ الاسرار وقلائد الجواہروز بدۃ الآثار وغیر ہا کتب علمائے کبار مالا مال ہیں۔ اور اس فضیلت میں کوئی دوسرا آپ کا ہمسر نہیں۔ ولایت سیدنا بدیع الدین مدار قدس سرہ ضرور مسلم ۔ مگر غوث پاک افضل ہیں اور جو شہرت سید ناغوث اعظم کے نام گرامی کو ملی وہ اولیاء میں کسی کو نہ ملی کہ عرب و عجم کی کتا بیں ان کے تذکرہ جمیل۔ بھری ہوئی ہیں۔ اور عرب کی کتب میں سید نامدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر نہیں ملتا۔ بالجملہ دونوں اللہ کے ولی ہیں اور مرتبہ غوث بلند۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ اور جو ان کے مرتبہ کی کمی چاہے کمی اسی کو نصیب ۔