حضرت بدیع الدین زندہ شاہ مدار کے شیخ اور سلسلہ مداریہ کی منسوخی کے متعلق سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ: حضرت بدیع الدین زندہ شاہ مدار رحمتہ اللہ علیہ کے شیخ کون ہیں اور آپ کو کن سے خرقہ خلافت علی اور بعض لوگوں نے یہ کہا ہے کہ آپکا سلسلہ منسوخ ہے یہ کہاں تک درست ہے؟۔ کیا واقعی آپ کا سلسلہ منسوخ ہے؟ ۔ اور اگر ہے تو کہاں سے منسوخ ہے؟ برائے کرم مفصل و مدلل جواب باصواب سے مطلع
فرما کر عنداللہ ماجور ہوں ۔ کیونکہ اس سلسہ میں یہاں آپس ہی میں اختلاف ہو گیا حضور مرشد قبلہ مفتی اعظم ہند کی خدمت با برکت میں سلام و قدم بوسی عرض فرمادیں جواب جلد عنایت فرمائیں ۔ اشد ضرورت ہے۔ المستفتی : ناچیز محمد علیم الدین مہتمم مدرسہ اہل سنت بحر العلوم درگاہ شاہی محلہ کولا را کرنا ٹک الجواب: سبع سنابل شریف میں مفصل واقعہ تحریر فرمایا ہے (جس سے ظاہر ہوتا کہ سید نامدار قدس سرہ نے اپنے سلسلہ کو خود درہم برہم فرمادیا ہے اور آپ کے شیخ کون ہیں اس سلسلہ میں کتا ہیں بہت مختلف ہیں ۔ دو کتابیں بھی متفق نظر نہیں آتیں دیکھئے آئینہ تصوف، مسالک السالکین، وغیرہ اور خلافت کا حال بھی معلوم نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۹ محرم الحرام ۱۴۰۱ھ