غوث پاک اور اعلیٰ حضرت کی توہین کرنے والوں کی بزم میں شرکت اور افیون استعمال کرنے والے کے بارے میں حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ : (1) زید ایسی بزموں یا جلسوں میں جا کر شریک ہوتا ہے اور نعت و منقبت پڑھتا ہے کہ جہاں پر حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ اور حضرت احمد رضا خاں فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ کو برا کہا جاتا ہے اور ان کی توہین کی جاتی ہے ان کی عظمت کو گھٹایا جاتا ہے لہذا ایسے شاعروں یا نعت خوانوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ اور پھر وہ شاعر یا نعت خواں یہ بھی چاہتا ہے کہ قادری بزم یا جلسوں میں یا مشاعروں میں بھی اس سے پڑھوایا جائے لہذا اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟۔ (۲) زید حاجی بھی ہے اور افیون بھی استعمال کرتا ہے عمر رسیدہ ہے محفلوں میں نعت و منقبت بھی پڑھتا ہے اور کلام پاک کی آیات بھی تلاوت کرتا ہے لہذا ایسے شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ لمستفتی شمیم احمد ڈرائی کلینٹر حملہ شیخو پورہ قصبہ بیری ضلع بریلی
غوث پاک اور اعلیٰ حضرت کی تو ہین حرام ایسی بزموں میں شرکت بھی حرام ، ایسوں کو سنیوں کے جلسے میں بلانا جائز نہیں! الجواب: (۱) حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ اور اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کی توہین حرام بد کام بد انجام ہے اور ایسی بزم میں شرکت ناجائز وحرام زید اور اس کے امثال پر تو بہ لازم ہے ۔ ورنہ انہیں شریک بزم کرنا اور ممبر پر بیٹھا نا اور نعت پڑھوانا منع ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) افیون کھانا حرام اشد حرام اور اس کا مرتکب فاسق ہے تو بہ کرے ورنہ ہر واقف حال مسلم اسے چھوڑ دے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ ۱۸/ذیقعده ۱۴۹۱ھ