سیدنا غوث پاک رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور مدار صاحب کے حوالے سے چند اعتراضات کے جوابات
ہمارے گاؤں ہلد وا کفایت اللہ میں چند مسلمان مدار صاحب کو حضرت غوث پاک سے فضیلت اور کمالات میں بڑا جانتے ہیں اس پر زید نے کہا کہ حضرت غوث پاک فضیلت اور کمالات میں تمام اولیاء اللہ کے شہنشاہ ہیں تب بکر وغیرہ نے جواب دیا۔ (1) بکر وغیرہ نے کہا حضرت غوث پاک کی بہن بی بی نصیبہ کی کوئی اولاد نہیں ہوئی تب مدار صاحب کے پاس اولاد کے لیے دعا کرانے کیوں بھیجا۔ جب آپ خود صاحب کرامت تھے۔ زید نے کہا مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔ (۲) میلاد شریف میں سلام و قیام و تقریر وغیرہ میں مدار العالمین کے نام سے پکارتے ہیں اور سلام میں پڑھتے ہیں الصلوۃ والسلام علیک یا مدار العالمین۔ زید نے کہا عالمین لفظ اللہ اور اس کے رسول کے لیے آیا ہے اور کسی کے بارے میں ہم نے عالموں سے بھی نہیں سنا۔ (۳) اور یہ بھی کہتے ہیں کہ غوث پاک کتنے پاک ہیں۔ کیا ان کی بیویاں اور اولاد نہیں ہو ئیں جو کبھی گندے نہیں ہوئے۔ زید نے کہا ہم حضرت غوث پاک کو پاک صاف جانتے ہیں۔ (۴) اور ایک نعرہ نیا لگاتے ہیں اور کہتے ہیں دم مدار بیڑا پار اور نسب نامہ اہل سادات سے بتاتے ہیں۔ زید کے ان سوالوں کے اعتراضات پر بکر وغیرہ نے زید اور ان کے گھر والوں کا حقہ پانی بند کر دیا۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ آپ کے پدر و داد اوغیرہ کا نسب نامہ کیا ہے اور سوال نمبر ایک لغایت چار کا جواب شرع شریف سے حکم صادر فرما یا جاوے۔ اور زید کے بارے میں کوئی شرع کا حکم صادر ہو تو زید خدا و رسول کو حاضر و ناظر جان کر تو بہ کرتا ہے اور بکر وغیرہ کے بارے میں جو انہوں نے اعتراض حضرت غوث پاک کے بارے میں کیے ہیں تو بکر وغیرہ کے لیے شرع شریف کا کیا حکم ہے۔ المستفتی بمحی الدین موضع بلد وا کفایت اللہ ڈاکخانہ نواب منبج بریلی
الجواب: زید نے درست کہا۔ فی الواقع سیدنا غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت علماء و اولیاء کے درمیان مسلم ہے اور ان کا " قدمى هذه على رقبة كل ولی اللہ " یعنی میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے۔ فرمانا اور اولیائے کرام کا اسے اپنے اپنے مقامات پر دنیا میں اور برزخ میں قبروں میں لینا کتب معتمدہ مثلاً بہجتہ الاسرار اور زبدة الآثار وقلائد الجواہر وفتاوی حدیثیہ وغیر ہا میں منقول ومشہور ہے۔ مدار یہ کا اس میں اختلاف محض نا معتبر ہے اور غوث پاک کی اہانت کا مرتکب ہونا سخت محرومی ہے اور یہ کہنا کہ فوث پاک کتنے پاک ہیں سخت گستاخی اور جہالت ہے یہ لوگ یہ نہ سمجھے کہ اہل بیت نبوت کو آل طاہر شرعاً اور عرفاً کہا جاتا ہے اور خود قرآن نے فرمایا: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا (1) اللہ یہی چاہتا ہے کہ اہل بیت نبوت ! تم سے ( گناہوں کی ) گندگی دور رکھے اور تمہیں خوب ستھرا کر دے۔ نادانوں سے پوچھو تمہاری یہ بولی غوث پاک کی گستاخی نہیں بلکہ خود قرآن کا مذاق اڑانا ہے۔ والعیاذ باللہ العلی العظیم ۔ اور مدار العالمین کہنا شاہ مدار صاحب کو شرعاً جائز نہیں کہ سرکار ابد قرار علیہ الصلوۃ والسلام کا لقب اقدس رحمة اللعلمین ہے تو مدار جملہ عالم ہونا انہیں کا خاصہ ہے اور بی بی نصیبہ نام کی غوث پاک کی کوئی بہن نہیں اس کا ثبوت کتب معتمدہ سے اور اس واقعہ کا ثبوت معتمد دلائل سے مداریہ کے سر ہے۔ یونہی شاہ مدار صاحب کا سید ہونا وہی ثابت کریں۔ [ ہمیں معلوم نہیں ] واللہ تعالیٰ اعلم صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرله قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۲۴ رشوال ۱۴۰۵ھ