حضرت شاہ مدار کا مقام، غوث اعظم کا فرمان 'قدمی ہذہ' اور سلسلہ مداریہ و اشرفیہ کی تحقیق
مخدوم مکرم ۔۔۔ جناب مولینا صاحب السلام علیکم واضح ہو کہ نا اہل شرع جناب سے کچھ معلومات دینی حاصل کرنا چاہتا ہے مہربانی فرما کر مطلع فرمائیں۔سوالات درج ذیل ہیں: (1) ولایت میں حضرت مدار علیہ الرحمہ کا کیا مقام یا درجات ہیں؟۔ (۲) سیدنا غوث اعظم کا یہ فرمان ہے کہ میرا قدم تمام اولیاء اللہ کی گردن پر ہے؟ کیا یہ فرمان کبھی اولیاء کرام پر لازم ہے یالا گو ہوتا ہے؟ (۳) آپ نے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا ہے کہ بعض بزرگوں نے سلسلہ مداریہ کے سوخت ہونے کی خبر دی ہے تو آپ کرم کر کے یہ تحریر فرمائیں کہ یہ بات کون سی کتابوں اور کن بزرگوں کے قول سے ثابت ہے؟ (۴) جہانگیر اشرف سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کس سلسلہ کے تھے؟ (۵) میں نے روحانیت کے تاجدار مصنفہ صاحبزادہ محمد مستحسن فاروقی صاحب کی کتاب میں پڑھا ہے کہ حضرت مجددالف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کو غنودگی کی حالت میں دیگر بزرگوں کے ساتھ حضرت مدار
صبح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی حضرت شاہ مدار علیہ الرحمہ بڑے بزرگ اور ولی کامل تھے، قدمى هذه على رقبة کل ولی اللہ " کل اولیاء کے حق میں ہے، کرامات اولیاء برحق ہے!